راولپنڈی: واہ کینٹ میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) کے ایک پلانٹ میں دھماکا ہوا ہے۔جس کے نتیجے میں 3ملازمین جاں بحق اور 2زخمی ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ پی او ایف واہ کے ایک پلانٹ میں حادثاتی طور پر دھماکا ہوا ہے۔جس میں 3ملازمین جاں بحق ہوئے ہیں اور 2زخمی ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حادثاتی دھماکا فنی خرابی کی وجہ سے ہوا۔خیال رہے کہ واہ کینٹ میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی تھی جس کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی نوعیت کا تعین شروع کردیا تھا۔
https://twitter.com/RegnlTelegraph/status/1425819363647442948
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں فضا میں سیاہ دھویں کے بادل بلند ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی عمارتوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے پینتالیس کلومیٹر کے فاصلے پر قصبے واہ میں واقع پاکستان آرڈیننس فیکٹریز ملک میں روایتی اسلحے اور گولہ بارود کا سب سے بڑا پیدواری کمپلکس ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے بیلسٹک میزائل ’غزنوی‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا