سندھ میں وزیر اعظم کی سب سے زیادہ توجہ پانی کے مسائل پر ہے۔خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں وزیر اعظم کی سب سے زیادہ توجہ پانی کے مسائل پر ہے۔خرم شیر زمان
سندھ میں وزیر اعظم کی سب سے زیادہ توجہ پانی کے مسائل پر ہے۔خرم شیر زمان

پاکستان تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کے صدر و رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ میں وزیر اعظم عمران خان کی سب سے زیادہ توجہ پانی کے مسائل پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے کہا کہ کل وزیر اعظم کے کراچی کے دورے میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ خرم شیر زمان کے ہمراہ رکنِ سندھ اسمبلی شہزاد قریشی، عدنان اسماعیل اور سمیر میر شیخ بھی موجود تھے۔

گفتگو کے دوران خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیر اعظم کو گرین لائن، کے سی آر اور کے فور سمیت جاری منصوبوں اور اراکینِ قومی اسمبلی کے فنڈز پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم کی سب سے زیادہ توجہ صوبے کے پانی کے مسئلے پر ہے۔ اراکینِ صوبائی اسمبلی نے درخواست کی کہ کے فور میں سندھ حکومت کی معاونت نہیں ہونی چاہئے۔

پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے صدر پی ٹی آئی کراچی نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کو 13 سالوں میں ایک بس نہیں دے سکی۔ گرین لائن بسز چائنہ پورٹ پہنچ چکی ہیں۔ ان شاء اللہ جلد کراچی پورٹ پر پہنچ جائیں گی۔ کے فور اور گرین لائن کا منصوبہ مکمل ہونا اہم ہے۔ وزیر اعظم کی توجہ شہر میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تھی۔

سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت شہر کے نالے تک صاف نہیں کرسکتی۔ نالوں کی صفائی کیلئے 35 ارب رکھے گئے تھے۔ نالوں کی صفائی پر بھی وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے نالوں پر تجاوزات کے رہائشیوں کو متبادل کیلئے رقم دی۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل واؤڈا نے بھی ملک میں قبل ازوقت انتخابات کی پیشگوئی کردی

Related Posts