بابائے قوم کے افکار کی روشنی میں اقلیتوں کا قومی دن آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابائے قوم کے افکار کی روشنی میں اقلیتوں کا قومی دن آج منایا جارہا ہے
بابائے قوم کے افکار کی روشنی میں اقلیتوں کا قومی دن آج منایا جارہا ہے

اسلام آباد: بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کے افکار کی روشنی میں اقلیتوں کا قومی دن آج منایا جارہا جبکہ بانئ پاکستان نے فرمایا تھا کہ آپ پاکستان کی ریاست میں اپنے مندروں، مساجد یا کسی بھی عبادت گاہ میں جانے کیلئے آزاد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج پاکستان بھر میں اقلیتوں کا قومی دن منایا جارہا ہے جو قائدِ اعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947 کی تاریخ ساز تقریر کی یاد میں 2009 سے ہر سال منایا جاتا ہے۔

سرکاری سطح پر اقلیتوں کا قومی دن منانے کا آغاز 12 سال قبل ہوا۔ قائدِ اعظم نے فرمایا تھا کہ آپ آزاد ہیں، ریاستِ پاکستان میں آپ اپنے مندروں، مساجد یا کسی بھی دیگر عبادت گاہ میں آزادی سے جا کر عبادت کرسکتے ہیں۔

قائدِ اعظم محمد علی جناح نے 11 اگست کے روز تقریر کے دوران فرمایا کہ آپ کسی بھی مذہب یا ذات پات سے تعلق رکھتے ہوں یا کسی بھی مذہبی عقیدے پر عمل پیرا ہوں، حکومت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

اسی تاریخ ساز تقریر کی یاد میں پاکستان بھر میں اقلیتوں کا قومی دن منانے کا آغاز ہوا۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ریاست اقلیتوں کے حقوق کی محافظ ہے۔

اقلیتوں کے قومی دن کے موقعے پر اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں صدرِ مملکت اور وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست اقلیتوں کو زندگی کے ہر شعبے میں مساوی حقوق اور مواقع مہیا کرے گی۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کیلئے مسلسل اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے قومی اقلیتی کمیشن کو مکمل اختیارات دئیے ہیں۔

قومی اقلیتی کمیشن اقلیتوں کے حقوق کیلئے اپنا مؤثر کردار ادا کرے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اقلیتی برادری کے رکن ہمارے پارلیمانی اراکین، سول ملازمین اور دیگر اداروں میں کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری نہ صرف ریاست کی مجموعی بہتری میں مؤثر کردار ادا کرتی ہے بلکہ معاشرے کے تنوع اور وسعت کی بھی عکاس ہے۔ قبل ازیں سابق وزیرِ اقلیتی امور شہباز بھٹی نے اقلیتوں کا قومی دن منانے کی تجویز پیش کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ آج پاکستان میں اقلیتوں کا قومی دن قائدِ اعظم کی 11 اگست 1947 کی تاریخ ساز تقریر اور افکار کی روشنی میں منایا جارہا ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں تحریکِ انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ رواداری، باہمی احترام، بلا امتیاز انسانی حقوق کے فروغ اور ملک کی تعمیرو ترقی کیلئے مذہبی ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم پودے لگانے کے عالمی ریکارڈ کی تقریب میں شریک ہونگے

Related Posts