کابل :8 پائلٹوں کی ہلاکت کے بعد طالبان کے خوف سے افغانستان میں ایئرفورس کے 10 پائلٹس نے نوکریاں چھوڑ دیں۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں 19 پائلٹس افغان ایئر فورس چھوڑ کر گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ حالیہ دنوں میں افغانستان میں 8 پائلٹ ہلاک ہوچکے ہیں۔ہفتے کو کابل بم دھماکے میں بلیک ہاک کے پائلٹ حمداللہ کو بھی ہلاک کیا گیا تھا۔
دوسری جانب پنٹاگون کے ترجمان جان کربی کاکہنا ہے کہ افغانستان میں جاری صورتحال سے امریکہ کو بہت تشویش لاحق ہے لیکن انھوں نے کہاہے کہ افغان فوج کے پاس طالبان سے جنگ کرنے کی پوری صلاحیت ہے۔
مزید پڑھیں:ایک ہفتے کے دوران طالبان کا 9 صوبوں پر قبضہ، بدخشاں کا کنٹرول بھی سنبھال لیا