افغان طالبان کی پیش قدمی جاری ،گھمسان کی لڑائی کے بعد 7ویں صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان طالبان کی پیش قدمی جاری ،گھمسان کی لڑائی کے بعد 7ویں صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کرلیا
افغان طالبان کی پیش قدمی جاری ،گھمسان کی لڑائی کے بعد 7ویں صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کرلیا

کابل: افغان طالبان نے گھمسان کی لڑائی کے بعد حکومتی فورسز کو پسپائی پر مجبور کرتے ہوئے 7ویں صوبائی دارالحکومت “فرا” پر قبضہ کرلیا ہے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان مختلف علاقوں میں لڑائی جاری ہے جبکہ طالبان اب تک ملک کے 7 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضے کر چکے ہیں۔ جن صوبائی دارالحکومتوں میں طالبان قابض ہیں ان میں فرا کے علاوہ ایبک، قندوز، سرِ پُل، تالقان، شبرغن اور زرنج شامل ہیں۔

طالبان نے فراہ صوبے کے گورنر ہاؤس پر قبضہ کر لیا، شمالی صوبے بدخشان کے صدر مقام فیض آباد پربھی 6 اطراف سےدھاوا بول دیا ہے۔

ہلمند، قندوز ائیرپورٹ اور لشکر گاہ سمیت درجنوں شہروں میں فریقین کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے، ہلمند اور نجراب میں امریکی طیاروں نے بھی طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت غربت کے خاتمے کے لیے 1600 ارب کے قرضے فراہم کرے گی، شوکت ترین

Related Posts