دبئی:پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ملک نے ماؤں کو بچوں کی خواہشات سے متعلق لاحق پریشانیوں کا ویڈیو کے ذریعے اظہار کیا ہے۔
انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کا بیٹا تو خاموش بیٹھا ہے۔ویڈیو کے مطابق ثانیہ اپنے بیٹے اذہان کے کھلونوں پر عدم اطمینان پر پریشانی کا اظہار کر رہی ہیں۔
معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ویڈیو میں پہلے کھلونوں کو ایک ایک کرکے ناراضی سے دیکھتی ہیں اور اس کے بعد انھیں ماتھے پر لگاتی اور پھر زمین پر پھینک دیتی ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس، ثانیہ مرزا کو ویمنز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں شکست، ایونٹ سے باہر