لودھراں : شجاع آباد کے قریب گھر کے کمرے کی چھت گرنے سے 5 بچے جاں بحق ہو گئے، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دب کر3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں شدید آندھی اور تیز ہواؤں کے جھکڑ کے باعث مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں:لاک ڈاؤن کا مطلب لوگوں کو بھوکا رکھنا ہے، وزیراعظم عمران خان