کراچی : سندھ حکومت نے کراچی میں برساتی نالوں اور اطراف میں کچرا پھینکنے پر دو ماہ کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔ پابندی کا فیصلہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سیکریٹری کی سفارشات کے بعد کیا گیا۔
سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مطابق تین بڑے نالوں گجر، اورنگی اور محمودآباد نالے سے سروے کئے گیے۔ صرف تین نالوں کے اطراف سو سے زائد کچرے چننے والے گروہ کام کرتے ہیں۔یہ تمام گروہ کچرے سے مرضی کی اشیاء اکھٹی کرکے باقی کچرا برساتی نالوں میں ڈال دیتے ہیں۔یہ صورتحال شہر بھر کے تمام نالوں کے ساتھ ہے اور ہر جگہ ایسے گروہ موجود ہیں۔
سندھ حکومت ہر سال نالے صاف کرتی ہے لیکن پھر صورتحال ویسے ہی ہو جاتی ہے ۔نالوں میں کچرا ہونے کی وجہ سے بارشوں میں نالے ابل پڑتے ہیں اور صورتحال خراب ہوتی ہے ۔کراچی میں بارشوں کے دوران سیلابی صورتحال کی وجہ بھی یہی کچرا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے 2 ہزار کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ