دریائے چناب میں سیلاب، چنیوٹ کے دیہات زیرِ آب آگئے، سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دریائے چناب میں سیلاب، چنیوٹ کے دیہات زیرِ آب آگئے، سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ
دریائے چناب میں سیلاب، چنیوٹ کے دیہات زیرِ آب آگئے، سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ

دریا کے کنارے پر واقع پاکستان کے 28ویں بڑے شہر چنیوٹ کے دیہات دریائے چناب میں سیلاب آنے کے باعث زیرِ آب آگئے جس کے نتیجے میں سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اور عوام اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی بزدار حکومت چنیوٹ کے دیہاتی شہریوں کے تحفظ کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھا سکی۔ دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب آگیا جس سے شہر کے متعدد دیہات زیرِ آب آگئے ہیں۔

چنیوٹ کے مقام پر دریائے چناب سے ایک لاکھ 10 ہزار کیوسک پانی کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔ سیلابی پانی سے چنیوٹ کے علاقے ساہمل، تاجہ داکوٹ اور دیگر متعدد دیہاتی علاقے اور گردونواح کے نشیبی قصبہ جات زیرِ آب آگئے۔

سیلابی پانی سے چنیوٹ میں سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ پانی گھروں میں داخل ہونے کے باعث متعدد گھروں کے تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔ شہری اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی پر مجبور ہیں جن کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔

پنجاب حکومت کی ریسکیو ٹیمیں اور دیگر متعلقہ محکمے دریائے چناب میں نچلے درجے کے سیلاب سے متاثرہ شہریوں کی امداد کو نہ پہنچ سکے۔ اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرنے والے متعدد شہری گھروں کی چھتوں سے محروم ہوگئے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کی آمد 69 ہزار 299 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ ہیڈ تریموں کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔ اگلے 24گھنٹوں میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے دوران مصیبت میں پھنسے شہریوں کی امداد کیلئے پاک فوج میدانِ عمل میں اتر گئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے 2 روز قبل بیان جاری کیا کہ راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔ اسلام آباد کا سیکٹر ای 11 بھی زیرِ آب آگیا۔

مزید پڑھیں: بارش سے سیلابی صورتحال، پاک فوج شہریوں کی امداد میں مصروف

Related Posts