ایبٹ آباد:نتھیاگلی میں بااثر فیملی نے گاڑی کو روکنے کا اشارہ کرنے پرٹریفک وارڈن پر تھپڑوں کی بارش کردی،بااثر فیملی کی کال پرڈی پی او ایبٹ آباد نے ٹریفک پولیس اہلکار کو معطل کردیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نتھیا گلی میں ایک فیملی کی جانب سے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ بڑی تعداد میں شہری بھی اس موقع پر موجود ہیں۔
گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیوں کیا؟؟نتھیاگلی میں بااثر فیملی نے ٹریفک وارڈن پر تھپڑوں کی بارش کردی۔۔۔۔۔بااثر فیملی کی کال پرڈی پی او ایبٹ آباد نے الٹا ٹریفک پولیس اہلکار کو معطل کردیا pic.twitter.com/V9ZQCw8v3m
— Saif Awan (@saifullahawan40) July 27, 2021
واضح رہے کہ پاکستان میں بااثر افراد کی جانب سے قانون کے رکھوالوں پر تشدد عام ہوچکا ہے، دو ماہ قبل سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک خاتون خود کو کرنل کی بیوی ظاہر کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی۔
مزید پڑھیں:کرنل کی بیوی کی پولیس اہلکار سے بدتمیزی، سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا، آرمی چیف کا نوٹس