نور مقدم قتل کیس، پولیس ملزم ظاہر جعفر کے والدین اور گھریلو ملازمین کو گرفتار کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نور مقدم قتل کیس، پولیس ملزم ظاہر جعفر کے والدین اور گھریلو ملازمین کو گرفتار کرلیا
نور مقدم قتل کیس، پولیس ملزم ظاہر جعفر کے والدین اور گھریلو ملازمین کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد: پولیس نے مدعی مقدمہ مقتولہ نور مقدم کے والد شوکت مقدم کے تفصیلی بیان کی روشنی میں ملزم کے والد ذاکر جعفر، والدہ عصمت آدم جی، گھریلو ملازمین افتخار اور جمیل سمیت متعدد افراد کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔

 اس کے علاوہ ان تمام افراد کوبھی شامل تفتیش کیا جارہا ہے جن کا اس قتل کے ساتھ بطور گواہ یا کسی اور حیثیت میں کوئی تعلق ہوسکتا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ تمام افراد اور اس قتل سے جڑے تمام بالواسطہ یا بلاواسطہ تمام محرکات کے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔

مدعی کے بیان اور اب تک موجود شواہد کی روشنی میں گرفتار ملزم ظاہر ذاکر جعفر کے والد ذاکر جعفر، والدہ عصمت آدم جی، گھریلو ملازمین افتخار اور جمیل کو شواہد چھپانے اور جرم میں اعانت کے الزامات پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹرا میں شدید بارشوں اور سیلات سے ہلاکتوں کی تعداد 138 ہو گئی

Related Posts