واشنگٹن:امریکی وزیر دفاع جنرل لائڈ آسٹن اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے ایک بریفنگ میں کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان میں 212 کے قریب اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے اس لئے غالب امکان ہے کہ ہے طالبان افغانستان پر قبضہ کر لیں گے۔
جنرل لائڈ آسٹن اور جنرل مارک ملی نے مزید کہا کہ امریکا کے پاس فضائی حملے کرنے کی صلاحیت موجود رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کابل سے باہر افغانستان میں موجود تمام امریکی اڈوں کو افغان محکمہ دفاع کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ مذاکرات سے سیاسی حل نکل آئے، انہوں نے بتایا کہ افغانستان کی فضائی نگرانی جاری رہے گی، جس کا مقصد یہی ہے کہ افغانستان سے شدت پسندی اور تشدد نہ پھیلے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کیلئے کڑا وقت