بہروز سبزواری نے سائرہ اور شہروز کی طلاق کے معاملے پر خاموشی توڑ دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Behroze Sabzwari finally opens up on Shehroz-Syra divorce, says it was meant to happen

کراچی: پاکستان کے ٹیلی ویژن سینئر اداکار بہروز سبزواری نے اپنے بیٹے شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی علیحدگی کے بارے میں خاموشی توڑدی۔

بہروز سبزواری نے ایک ٹاک شو میں پہلی بار شہروز کی علیحدگی کے بارے میں بات کی اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سائرہ اور شہروز کے علیحدہ ہونے پر انہیں اور ان کی اہلیہ کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

بہروز سبزواری کے مطابق سال 2020 نہ صرف کورونا وائرس کی وجہ سے بلکہ زندگی کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ان کے لئے بہت مشکل تھا۔ بہروز سبزواری نے سائرہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی بیٹی کی طرح ہیں۔

بہروز سبزواری کاکہنا تھا کہ شہروز کی دوسری بیوی صدف ان کی دوسری بیٹی کی طرح ہے جو اللہ نے انہیں دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب چیزیں ہوتی رہتی ہیں۔

مزید پڑھیں: سائرہ کو طلاق اور صدف سے شادی کیوں کی؟شہروز سبزواری نے اہم انکشافات کردیئے

جذباتی دشواری اور اہل خانہ پراس طلاق کے اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں ایک مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا اوران کی اہلیہ سفینہ نے اس معاملے کا گہرا اثر لیااور کافی پریشان رہیں۔

اپنی پوتی کی تحویل کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ اس کا تعلق سائرہ سے ہے اور سائرہ کو اپنی بیٹی کو اپنے پاس رکھنے کے تمام حقوق حاصل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہفتے کے کچھ دن ہمارے ساتھ رہتی ہے اور باقی دن اپنی ماں کے ساتھ گزارتی ہے کیونکہ ہم کسی بچے کو اس کی ماں سے الگ نہیں کرسکتے ۔

Related Posts