شاہ محمود قریشی سے تاجک وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے کا عزم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہ محمود قریشی سے تاجک وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے کا عزم
شاہ محمود قریشی سے تاجک وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے کا عزم

دوشنبے:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مہرالدین، سے ملاقات کی جس میں تاجک وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔

تاجک وزیر خارجہ نے دورہ تاجکستان کی دعوت قبول کرنے اور دشنبے آمد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا،دونوں وزرائے خارجہ کے مابین ملاقات وزارت خارجہ تاجکستان میں ہوئی۔

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات،کثیراجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے اپنے تاجک ہم منصب کو شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی میزبانی اور اعلیٰ انتظامات پر مبارکباد دی۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کی بیسویں سالگِرہ کے موقع پر وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا انعقاد اور اس میں شرکت باعثِ مسرت ہے۔

انہوں نے کہاکہ تاجک صدر امام علی رحمان کے حالیہ دورہ پاکستان سے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دو طرفہ برادرانہ تعلقات، مزید مستحکم ہوئے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اپنی قیادت کے وژن کے مطابق،پاکستان اور تاجکستان کے مابین دو طرفہ اقتصادی،تجارتی و عوام کی سطح پر تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ علاقائی و عالمی امور کے حوالے سے پاکستان اور تاجکستان کے نکتہ نظر اور سوچ میں گہری مماثلت، خوشی کا باعث ہے، دونوں وزرائے خارجہ نے ایس – سی – او سمیت بین الاقوامی فورمز پر دو طرفہ تعاون کو سراہتے ہوئے، انہیں مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر افغانستان کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔وزیر خارجہ نے تاجک ہم منصب کو افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مخلصانہ مصالحانہ کاوشوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کو خطے کے امن و استحکام اور تعمیر و ترقی کیلئے ناگزیر سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے، دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعاون اور اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں: مزارات ہمارا تاریخی ورثہ ہیں ان کی بحالی اور تحفظ انتہائی اہم ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،تاجک ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد وزارتِ خارجہ تاجکستان سے روانہ ہوئے تو تاجکستان کے وزیر خارجہ مہرالدین سراج الدین نے الوداع کیا۔

Related Posts