پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر، حکومت کا دوبارہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک کو کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا ہے ،عوام ایس او پیز پر لازمی عمل کریں اور ویکسین لگوائیں، بعض علاقوں میں لاک ڈاؤن کرینگے۔

ورچوئل میڈیا بریفنگ میں معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر کی وجہ سے ملک میں بڑھنے کا خدشہ ہے ،ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ ایس او پیز پرسختی سے عمل درآمد میں پاک فوج اور سول انتظامیہ سے مدد لی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت بعض علاقوں میں ایک بار پھر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس او پیز کے نفاذ کے بعد چوتھی لہر پر قابو پانے کے لئے ویکسی نیشن ایک اور کلیدی عمل ہے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا سے 18 کروڑ 76 لاکھ افراد متاثر، 40لاکھ 49 ہزار ہلاک

انہوں نے کہا کہ سیاحت کو ویکسی نیشن سے منسلک کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ویکسین کی کوئی شکایت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 75 ہزار 92 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 597 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 15 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 15 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 51 لاکھ 3ہزار802 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 84 فیصد رہی۔

Related Posts