اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 75 ہزار 92 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 597 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 15 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 15 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 51 لاکھ 3ہزار802 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 84 فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 670مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 13 ہزار 873 جبکہ ملک بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 38 ہزار622 ہو گئی۔
صوبہ پنجاب میں کورونا سے 3 لاکھ 48 ہزار309افراد متاثر ہوئے، سندھ میں 3 لاکھ 47ہزار 478، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 39 ہزار463، بلوچستان میں 27 ہزار 994 جبکہ اسلام آباد میں 83 ہزار 764کیسز رپورٹ ہوئے۔
گلگت بلتستان میں 6 ہزار 904افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 180 کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 822 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے جبکہ سندھ میں5 ہزار 607 اموات رپورٹ ہوئیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث 4 ہزار 362 افراد انتقال کر گئے، بلوچستان میں 317، اسلام آباد میں 784، گلگت بلتستان میں 111 جبکہ آزاد کشمیر میں 594افراد کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔
قبل ازیں جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں کورونا وباء ایک بار پھر اپنا زور دکھانے لگی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے سوشل میڈیا پر شہریوں کو مطلع کر دیا۔
حمزہ شفقات نے گزشتہ روز کہا کہ 4 روز سے اسلام آباد میں کرونا وائرس کی مثبت شرح 1 سے بڑھ کر 5 فیصد ہو گئی، جن علاقوں میں کرونا وائرس کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں انکو سیل کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: جڑواں شہروں کورونا وباء ایک بار پھر اپنا زور دکھانے لگی
خیال رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر شروع ہوگئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر3 روز قبل اپنے پیغام میں این سی او سی کے سربراہ و وزیرِ مملکت اسد عمر نے کہا کہ 2 ہفتے قبل میں نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے آگاہ کیا تھا چوتھی لہر شروع ہونے والی ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا کی چوتھی لہر شروع، شادی ہالز،ریسٹورنٹس بند ہونے کا خدشہ