جعلسازیوں کی وجہ سے مریم صفدرسیاسی منظرنامے سے غائب ہیں، شہباز گِل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طے شدہ پروگرام کے تحت ن لیگ دھاندلی کا شور مچائے گی،ڈاکٹر شہباز گِل
طے شدہ پروگرام کے تحت ن لیگ دھاندلی کا شور مچائے گی،ڈاکٹر شہباز گِل

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم صفدر کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جعلسازیوں کی وجہ سے مریم صفدرسیاسی منظرنامے سے غائب ہیں۔

شہباز گِل کا کہنا تھا کہ مریم صفدرنے2015 کی ورلڈبینک رپورٹ بغیرپڑھے شیئرکی،جبکہ نوازشریف کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہونے کے بجائے لندن میں شاپنگ کرنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم صفدرنے جعلسازی کرکے نوازشریف کی لندن تصویرکیساتھ اپنی تصویرشیئرکی، مریم صفدرنے جلسے میں بھارتی زبان استعمال کی۔

ڈاکٹرشہبازگِل کا کہنا تھا کہ جعلسازیوں کی وجہ سے مریم صفدرسیاسی منظرنامے سے غائب ہیں، شریف خاندان میں کشمیری خون ہوتاتومودی سے ساڑھیاں نہ لیتے۔

مزید پڑھیں: شرف الدین میمن کی پی ٹی آئی میں شمولیت، کرپشن کے خاتمے کیلئے ملکر لڑنے کا عزم

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ آزادکشمیرمیں چندلوگ ن لیگ کے ٹکٹ پرالیکشن لڑرہے ہیں، آزادکشمیرانتخابات ہارنے کے بعدیہ دھاندلی کاروناروئیں گے۔

معاون خصوصی شہبازگل کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹ بولنامریم صفدرکاپراناوتیرہ ہے، مریم صفدرنے ہٹیاں بالامیں کوئی نئی بات نہیں کی۔

Related Posts