افغانستان میں طالبان کا بڑھتا ہوا اثر، بھارت نے قندھار سے اپنا سفارتی عملہ واپس بلوالیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں طالبان کا بڑھتا ہوا اثر، بھارت نے قندھار سے اپنا سفارتی عملہ واپس بلوالیا
افغانستان میں طالبان کا بڑھتا ہوا اثر، بھارت نے قندھار سے اپنا سفارتی عملہ واپس بلوالیا

کابل: افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں طالبان کے بڑھتے ہوئے حملوں اورمتعدداضلاع پر قابض ہونے کے بعد بھارت نے 50 سے زائداپنا سفارتی عملہ واپس دہلی پہنچادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی صوبہ قندہار میں قائم بھارتی قونصلیٹ خانہ میں موجود لگ بھگ50 بھارتی سفارت کاروں اور عملے کے دیگر ارکان کو خصوصی طیارے کے ذریعے دہلی پہنچادیا گیا ہے۔

تاہم کہا جارہا ہے کہ قندہار میں بھارتی قونصلیٹ خانہ بند نہیں کیا گیا ہے بلکہ وہاں مقامی افراد کی موجودگی میں کام ہوتا رہے گا۔

اطلاعات کے مطابق قندہار کے ملحقہ کئی اضلاع پر طالبان کے حملوں اور افغان فروسز کے ساتھ شدید لڑائی اور امن و امان کی انتہائی خراب صورتحال کے نتیجے میں بھارتی حکام نے قندہار سے اپنے سفارتی عملہ کو عارضی طورپر واپس بلالیا ہے۔

واضح رہے کہ کابل‘ قندھار اور مزارشریف میں واقع سفارت خانہ اور قونصلیٹ خانوں میں بھارت کے تقریباً 500 سفارت کاراوردیگر عملہ موجود ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں پر تشدد کارروائیوں کے ذمہ دار طالبان ہیں، اشرف غنی

جن میں قندھا ر سے سفارتی عملہ کے 50 ارکان کو واپس دہلی پہنچادیا گیا ہے۔یادرہے کہ افغانستان کے شہر جلال آباد اور ہرات میں واقع بھارتی قونصلیٹ خانے پہلے ہی بند کردیئے گئے ہیں۔

Related Posts