فرانس کی مشہور اداکارہ لی سیڈوکس کی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد کانز فلم فیسٹیول میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
لی سیڈوکس کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کے باوجود وباء کا شکار ہوئی ہیں جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ کرلیا ہے تاہم اگر ان کا ٹیسٹ منفی آتا ہے تو اداکارہ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی لیکن اگر ان کا ٹیسٹ مثبت آیا تو وہ فلمی میلے میں شریک نہیں ہونگی۔
واضح رہے کہ کانز فلم فیسٹیول ہر سال ہوتا ہے تاہم گذشتہ برس کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے یہ فیسٹیول منسوخ ہوا تھااوردو سال کے بعد کانز فلم فیسٹیول نے ریڈ کارپٹ کا آغاز کیا۔
اگرچہ تاحال فرانس میں بھی کورونا کے نئے کیسز آ رہے ہیں لیکن اس کے باوجود میلے کو سجایا گیا جب کہ اس کی تمام تقریبات بھی روایتی طریقے سے جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:ارطغرل غازی کی اصلاحان خاتون کی سرخ لباس میں بولڈ تصاویر وائرل