ویوو جدید ایس 10 سیریز کے موبائل فون 15 جولائی کو متعارف کرائے گا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویوو جدید ایس 10 سیریز کے موبائل فون 15 جولائی کو متعارف کرائے گا

ویوو ٹیک موبائل کمپنی ایس 10 سیریز کا نیا فون 15 جولائی کو متعارف کرانے جارہی ہے۔ رواں سال مارچ میں ویوو نے ایس 9 سیریز کے موبائل فونز متعارف کرائے تھے۔

ایس 10 سیریز کے کتنے موبائل فونز متعارف کرائے جائیں کمپنی یہ نہیں بتایا ہے مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس 10 اور ایس 10 پرو پر مشتمل سیریز متعارف کرائی جاسکتی ہے۔ ویوو کمپنی نے ایس 10 پرو کی تصاویر چینی سوشل میڈیا پر جاری کی تھیں۔ تصاویر میں موبائل کی بیک پر تین کیمرے موجود ہیں۔ کمپنی کے مطابق موبائل فون کا کیمرہ 108 میگا پکسل کا ہوگا۔

تاہم سابقہ لیکس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ایس 10 کے اسٹینڈرڈ ماڈل میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1100 پراسیسر موجود ہوگا۔ فون کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے جبکہ 44 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ، یو ایف ایس 3.1 اسٹوریج، این ایف سی اور ریم کے 2 آپشن 8 جی بی (پلس 3 جی بی ورچوئل) اور 12 جی بی (پلس 4 جی بی ورچوئل) ہوں گے۔

کمپنی کے مطابق فون کے فرنٹ پر فلیٹ ڈسپلے موجود ہے اور ویوو کی چینی ویب سائٹ پر ایک تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ ایس 10 پرو میں فرنٹ پر نوچ میں 2 سیلفی کیمرے موجود ہوں گے۔ ویوو کی جانب سے ایس 10 سیریز کے موبائل فونز کی قیمتوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :میٹروول پولیس کی کامیاب کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

Related Posts