کراچی: ذوالحج 1442 کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ یکم ذوالحج 12 جولائی کو ہوگی جبکہ عیدالاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ منائی جائے گی۔
مزکری رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمیں مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں اکثر علاقوں میں مطلع صاف رہا، کہیں ابرآلود بھی رہا، تاہم ملک بھر میں کسی بھی مقام پر چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم ذوالحجہ پیر 12 جولائی کو ہوگی۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ منائی جائے گی۔
خیال رہے کہ کراچی میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت چاند کی رویت کے لیے اجلاس ہوا جس میں محکمہ موسمیات کے حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے۔ محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم ابرآلود ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان مزید افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا، شاہ محمود قریشی