حافظ سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حافظ سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر
حافظ سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد: کالعدم تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کا دو رکنی بینچ جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں 12 جولائی کو سماعت کرے گا۔ درخواست میں پنجاب حکومت ، ڈپٹی کمشنر لاہور اور سی سی پی او لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست خارج کرنے کا فیصلہ خلاف قانون ہے، جبکہ سعد حسین رضوی کے خلاف کوئی مواد بھی ریکارڈ پر موجود نہیں ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ  سپریم کورٹ سعد حسین رضوی کی نظر بندی کالعدم قرار دے کر جیل سے رہائی کا حکم دے۔ سعد رضوی کے چچا امیر حسین نے سپریم کورٹ میں ایڈووکیٹ برہان معظم ملک کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’سعد حسین رضوی کے خلاف کوئی مواد ریکارڈ پر موجود نہیں، ہنگامے کے دوران پولیس کے ہاتھوں 26 لوگ مارے گئے اور 450 ورکر شدید زخمی ہوئے۔‘

یہ بھی پڑھیں : بلاول بھٹو امریکی چاپلوسی سے اقتداد کے خواب دیکھ رہے ہیں، خرم شیر زمان

Related Posts