رقصِ بسمل کا غیر متوقع اختتام، اداکارہ سارہ خان ڈرامے کی کامیابی پر مداحوں کی شکرگزار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رقصِ بسمل کا غیر متوقع اختتام، اداکارہ سارہ خان ڈرامے کی کامیابی پر مداحوں کی شکرگزار
رقصِ بسمل کا غیر متوقع اختتام، اداکارہ سارہ خان ڈرامے کی کامیابی پر مداحوں کی شکرگزار

بیلا پور کی ڈائن سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ سارہ خان نے رقصِ بسمل کے غیر متوقع اختتام کے بعد ڈرامے کی بھرپور کامیابی پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سارہ خان نے رقصِ بسمل میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ گزشتہ شب یہ ڈرامہ ختم ہوگیا جس میں سارہ کے ہمراہ عمران اشرف نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

رقصِ بسمل میں سارہ خان نے زہرا کا کردار ادا کیا ہے۔ گزشتہ شب اداکارہ سارہ خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

اپنی1 منٹ 14 سیکنڈ کی ویڈیو کو اداکارہ سارہ خان کے شریکِ حیات فلک شبیر نے ریکارڈ کیا۔ سارہ خان نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ مداحوں کی بڑی تعداد نے رقصِ بسمل کے اختتام کو پسند کیا۔

مداحوں کے ساتھ رقصِ بسمل کی کاسٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سارہ خان نے کہا کہ میں عمران اشرف اور ڈرامے کی تمام کاسٹ پروڈیوسرز وجاہت رؤف اور شازیہ وجاہت کی بھی شکر گزار ہوں۔

اداکارہ سارہ خان نے کہا کہ لوگوں کو زہرا (سارہ خان) اور موسیٰ (عمران اشرف) کا ملن دیکھنے کو ملا جبکہ لوگ یہ سوچ رہے تھے کہ ڈرامے کا اختتام دردناک ہوگا۔

اپنے آئندہ پراجیکٹ کے متعلق اداکارہ سارہ خان نے کہا کہ رواں ماہ ہم ٹی وی پر ڈرامہ سیریل لاپتہ نشر کیا جائے گا جس میں نظر آؤں گی۔ ڈرامے کی کہانی خضر ادریس نے تحریر کی ہے۔

سارہ خان نے کہا کہ ڈرامہ سیریل لاپتہ میں میرے ساتھ عائزہ خان، علی رحمان خان، گوہر رشید اور عاصمہ عباس مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔

آخِر میں اداکارہ سارہ خان نے کہا کہ میں اور فلک شبیر 16 جولائی کو اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقعے پر اپنے مداحوں کو سرپرائز دینا چاہتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: سنگین الزامات لگانے والے باز آجائیں، علی ظفر بے گناہ ہے۔متھیرا

Related Posts