کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کے لیے سیاسی اسپیس کم ہورہا ہے۔
اپنے حالیہ دورہ لاہور کے دوران سابق صدر آصف زرداری پنجاب کھپے کا نعرہ لگاتے دکھائی دیتے رہے۔ انہوں نے یہ اقدام مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے ارکان کو منانے کے لیے اٹھایا ہے۔
ذرائع کے مطابق چند روز قبل آصف علی زرداری کے دورہ لاہور کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کرنے والے ارکان میں سے کسی نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان نہیں کیا تھا۔ تاہم پیپلزپارٹی کے کوچیئرمین کا کہنا ہے ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے جن سياسی رہنماؤں نے ملاقات کی تھی ان میں سے زیادہ تعلق جنوبی پنجاب اور سرگودھا ڈویژن سے تھا۔ پيپلز پارٹی کے سينئررہنما نے يہ دعویٰ بھی کيا ہے کہ آصف زرداری سے ملاقات کرنے والوں ميں چند موجودہ ارکان اسمبلی بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی، سائن اور ہولڈنگ بورڈ اتارنے کے احکامات جاری