ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے، ماہرہ خان 5 سال بعد ٹی وی اسکرین پر لوٹ آئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے، ماہرہ خان 5 سال بعد ٹی وی اسکرین پر لوٹ آئیں
ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے، ماہرہ خان 5 سال بعد ٹی وی اسکرین پر لوٹ آئیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے نئے ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے کیلئے 5 سال بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپر اسٹار ماہرہ خان 5 سال بعد ٹی وی اسکرین پر جلوے بکھیریں گی۔ نئے پراجیکٹ ہم کہاں کے سچے تھے میں عثمان مختار، کبریٰ خان اور ہارون شاہد بھی اداکاری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی اسی سے کروں گی جس سے میرے والدین راضی ہوں۔تاپسی پنوں

ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے کی کاسٹ میں شمیم ہلالی، زی کیو (زینب قیوم)، ہما نواب، عمیر رانا، لیلیٰ واسطی اور دیگر بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ ڈرامے کی کہانی عمیرہ احمد نے تحریر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ماہرہ خان کے نئے ڈرامے ہم کہاں کے سچے تھے کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا باضابطہ اعلان ابھی باقی ہے۔ قبل ازیں ماہرہ نے نیت، ہم سفر اور صدقے تمہارے نامی ڈراموں میں کام کیا تھا۔

اداکارہ ماہرہ خان ڈرامہ انڈسٹری کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری اور پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور دونوں ممالک میں ان کے مداح موجود ہیں۔

قبل ازیں 2006 میں وی جے کی حیثیت سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی ماہرہ خان نے 2011 میں ٹی وی ڈراموں میں اداکاری شروع کی اور چند ایک ڈراموں میں کام کے بعد فلم کی دنیا میں قدم رکھا۔

ہم ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کرنے والی ماہرہ خان شاہ رخ خان کے ہمراہ بالی ووڈ فلم رئیس میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جو 2017 میں منظرِ عام پر آئی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل سوشل میڈیا پر بشری انصاری اور ماہرہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے رقص کیا۔وائرل ویڈیو معروف ڈائریکٹر سلطانہ صدیقی کے گھر ہونے والی شادی کی تقریب کی تھی۔

ویڈیو میں پہلے ماہرہ خان دیگر اداکارہ کے ساتھ ڈانس فلور پر جلوہ گر ہوئیں، پھر بشریٰ انصاری نے اذان سمیع کے ساتھ رقص کیا۔شادی کی تقریب میں بشری انصاری، ماہرہ خان اور اسد صدیقی سمیت دیگرستارے شریک تھے۔

مزید پڑھیں: شادی کی تقریب میں ماہرہ خان کی ڈانس ویڈیو کے چرچے

Related Posts