دلیپ کمار کے انتقال پر پاکستان اور بھارت کی معروف شخصیات کا اظہارِ افسوس

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دلیپ کمار کے انتقال پر پاکستان اور بھارت کی معروف شخصیات کا اظہارِ افسوس
دلیپ کمار کے انتقال پر پاکستان اور بھارت کی معروف شخصیات کا اظہارِ افسوس

دلیپ کمار کے انتقال پر آج نہ صرف بھارتی فلم انڈسٹری بلکہ سرحد کے اِس پار پاکستان کی مشہور ومعروف شخصیات نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

محمد یوسف خان کے نام سے پشاور میں پیدا ہونے والے بالی ووڈ اداکار نے دلیپ کمار کے نام سے بے مثال شہرت حاصل کی جنہیں بھارتی فلم انڈسٹری کا پہلا خان بھی کہا جاتا ہے۔ ان کا انتقال آج صبح 7 بج کر 30 منٹ پر ممبئی میں ہوا۔

سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر دلیپ کمار کو 30 جون کے روز ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ انہوں نے اپنے سوگواران میں اپنی بیگم اور اداکارہ سائرہ بانو کو چھوڑا ہے۔وفات کے وقت دلیپ کمار کی عمر 98 سال تھی۔

بھارت اور پاکستان سے تعلق رکھنے والی بہت سی مشہور شخصیات نے دلیپ کمار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے جن میں وزیرِ اعظم عمران خان اور صدر عارف علوی کے ساتھ ساتھ دیگر سیاسی رہنما، اداکار اور کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سمیت متعدد شخصیات نے دلیپ کمار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے دلیپ کمار کے انتقال پر بے حد افسوس ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں شوکت خانم میموریل ہسپتال کے آغاز کے وقت دلیپ کمار کی دریا دلی اور سخاوت کبھی نہیں بھول سکتا۔ ان کی پاکستان اور لندن موجودگی سے ہمیں فنڈز 10 فیصد تک لے جانے کا موقع ملا۔ 

ہمسایہ ملک بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دلیپ کمار کو ہمیشہ سینما کی دنیا میں لیجنڈ کی حیثیت سے یاد کیا جائے گا۔ ان کی وفات ہماری ثقافتی دنیا کیلئے ایک عظیم نقصان ہے۔ ان کے اہلِ خانہ، دوستوں اور مداحوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ 

دوسری جانب پاکستانی سیاسی رہنما، وزرا اور دیگر نامور شخصیات نے بھی دلیپ کمار کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے مداحوں اور اہلِ خانہ کے غم کو بانٹنے کی بھرپور کوشش کی۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vasay Chaudhry (@vasaych)

بھارت سے تعلق رکھنے والی مشہورومعروف شخصیات اور اداکاروں نے بھی دلیپ کمار کے انتقال پر انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کی وفات کو فلم انڈسٹری کیلئے عظیم سانحہ قرار دیا ہے۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor)

یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر نے میرب علی سے منگنی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

Related Posts