انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے سے قبل کورونا کے نشانے پر آگئی، انگلش کرکٹ بورڈ نے نئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے سے قبل میزبان کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑی اور 4 معاون اسٹاف ممبران کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت نکل آیا جن میں کپتان ایون مورگن بھی شامل تھے۔
کورونا کا شکار انگلش ٹیم کے اراکین اور اسٹاف کو قرنطینہ کیلئے روانہ کردیا گیا جن کے ساتھ رابطے میں رہنے والوں کی بھی شامت آگئی، بورڈ کے فیصلے کے تحت ایسے تمام افراد قرنطینہ میں رہیں گے۔
تاہم انگلش کرکٹ بورڈ کے بیان کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کرکٹ سیریز شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔ بین اسٹوکس کو انگلش ٹیم کا نیا کپتان بنا دیا گیا ہے جبکہ پہلا ون ڈے میچ جمعرات کو ہوگا۔
انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف نئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ آل راؤنڈر بین اسٹوکس ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ٹیم میں جیک بال، ڈینی برگز، برائیڈن کارس، زیک کرالی اور بین ڈکٹ شامل ہیں۔
کرکٹ بورڈ کے اعلان کے تحت لوئس گریگری، ٹام ہیم، ول جیکس، ڈین لارنس اور ثاقب محمود بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ڈیوڈ مالن، کریگ اورٹن، میٹ پارکنسن، ڈیوڈ پین اور فل سالٹ بھی نئی ٹیم کا حصہ بن گئے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے اعلان کردہ اسکواڈ میں جان سمپسن اور جیمز ونس بھی شامل ہو گئے جو جمعرات کے روز پاکستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کرکٹ کے داؤ پیچ دکھاتے نظر آئیں گے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے برطانیہ کے شہر لندن پہنچ گئی۔
گزشتہ ماہ 26 جون کے روز قومی کرکٹ اسکواڈ انگلینڈ کے شہر برمنگھم پہنچ گیا جو ڈربی روانہ ہوا جہاں پہنچنے پر اسکواڈ کے تمام اراکین کو 3 روز تک قرنطینہ میں رکھا گیا۔
روم آئسولیشن مکمل ہونے پر قومی کرکٹ اسکواڈ کو 7 روز تک ڈربی میں ٹریننگ کی اجازت دے دی گئی۔ قومی اسکواڈ آج 6 جولائی کو کارڈف روانہ ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے انگلینڈ پہنچ گئی