سوات: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے معیشت تباہ کرکےرکھ دی ہے۔ اس حکومت نے غریب کو سوائی مہنگائی کے کچھ نہیں دیا ہے۔ عمران خان کی نشست قومی اسمبلی میں اس طرح خالی ہوتی جیسے عوام کی جیب خالی ہوتی ہے۔
سوات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے 14 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔ نواز شریف کے دور حکومت میں 20 ، 20 گھنٹے ہونے والی لوڈشیڈنگ ختم ہو گئی تھی۔ 2013 میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ ہوا کرتی تھی۔ نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم کردیے تھے۔
میاں شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے چھوٹے ڈیم بنا کر سستی بجلی پیدا کریں گے۔ آج سستی تو دور کی بات بجلی ہی نہیں ہے۔ عمران خان نے کہا تھا کہ 90 روز میں کرپشن ختم کردیں گے۔ آج ہر طرف کرپشن ہی کرپشن ہے۔ عمران خان نے عوام کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے غریبوں سے وعدہ کیا تھا کہ 50 لاکھ گھر بنا کردیں گے ایک اینٹ تک نہیں دی۔ تاریخ میں ایسے مہنگائی نہیں ہوئی جیسے آج ہے۔ مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔ کہا گیا 1 کروڑ نوکریاں دیں گے الٹا لوگوں کو بےروزگار کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ڈاکوؤں کی جانب سے محمد میاں سومرو کو دھمکانے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ