ملک کے دیگر مزارارت کی طرح بری امام کے مزار کو بھی زائرین کے لیے کھول دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے دیگر مزارارت کی طرح بری امام کے مزار کو بھی زائرین کے لیے کھول دیا گیا
ملک کے دیگر مزارارت کی طرح بری امام کے مزار کو بھی زائرین کے لیے کھول دیا گیا

اسلام آباد: بری امام کے مزار سمیت دیگر تمام مزارات کو زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ این سی او سی نے باقاعدہ طور پر اجازت دے دی ہے۔ کرونا وائرس کی پہلی دوسری اور تیسری لہر کے دوران پارکس، مساجد، ہوائی اڈے، سینما گھر، جم سمیت مزارات کو بھی بند کر دیا گیا تھا۔

زائرین بند مزار کے مرکزی گیٹ کے سامنے آتے تھے اور دعا کر کے چلے جاتے تھے۔ ایم ایم نیوز سے سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے زائرین کا کہنا تھا کہ ہم لوگ صرف اور صرف امام بری دربار پر سلام پیش کرنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مزارات بند تھے تو اس وقت بڑا عجیب لگتا تھا لیکن اب ہم دربار کے اندر جا کر دعا مانگتے ہیں اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اب دربار کا نظم و نسق محکمہ اوقاف نے سنبھال لیا ہے۔

زائرین کا کہنا تھا کہ دربار کھلنے سے مقامی دکانداروں کا کاروبار بھی کھل جاتا ہے ورنہ یہ لوگ بے روزگار ہو جاتے ہیں مرد اور عورتیں علیحدہ علیحدہ راستوں سے دربار کے اندر داخل ہوتے ہیں، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹر سے سرچنگ کی جاتی ہے پھر دربار کے احاطے میں جانے دیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی خوش آئند بات یہ ہے کہ یہاں پر پہلے جیسا ناجائز تجاوزات کا رش نہیں ہے پہلے ہم بڑی مشکل سے دربار تک پہنچاتے تھے لیکن اب آسانی دربار تک پہنچ جاتے ہیں۔ ہم حکومت کے شکرگزار ہیں کہ مزارات کو عقیدت مندوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

زائرین کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے منتیں مانی ھوتی ھیں نذرونیاز کا سلسلہ جاری رہتا ہے ہم قبر پر جاکر دعا کرتے ہیں پھولوں کی چادریں چڑھاتے ہیں اور اللہ کے ولی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ باقی سب کچھ دینے پر اللہ تعالی قادر ہے ہم ان کے وسیلے سے دعا کرتے ہیں۔ دعاؤں کو قبول کرنے والی اللہ کی ذات ہے۔ سکیورٹی کے حوالے سے دربار کی بہترین سکیورٹی ترتیب دی گئی ہے ہم چاہتے ہیں کہ کرونا وائرس ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے کبھی بھی مزارات کو بند نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : کنینڈا میں گھر میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 7 پاکستانی جاں بحق ہو گئے

Related Posts