کینیڈا، کیلگری کے گھرمیں آتشزدگی، 4بچوں،2خواتین سمیت مسلم خاندان کے7افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کینیڈا، کیلگری کے گھرمیں آتشزدگی، 4بچوں،2خواتین سمیت مسلم خاندان کے7افراد جاں بحق
کینیڈا، کیلگری کے گھرمیں آتشزدگی، 4بچوں،2خواتین سمیت مسلم خاندان کے7افراد جاں بحق

کینیڈا کے شہر کیلگری کے ایک گھر میں آتشزدگی کے باعث ایک ہی مسلمان خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کیلگری میں واقع مسلم خاندان کے گھر میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق افراد میں 1 مرد، 2 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔

آتشزدگی کے متعلق کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ مکان میں آگ لگنے کی وجہ کیا تھی؟ یہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا۔ حادثے کی وجوہات پر تحقیقات کر رہے ہیں۔

 آگ لگ جانے کے باعث گھرجل کر راکھ ہوگیا۔ ایک ہی مسلمان خاندان کے 7 افراد کے انتقال پر کیلگری کی ہر آنکھ اشکبار ہے۔ واقعے پر متعدد شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 اسلامک سپریم کونسل کینیڈا کے رہنما سید سہروردی کیلگری کے مشرقی علاقے چیسٹر میئر میں واقع آتشزدگی کا شکار گھر پہنچے اور صورتحال کا مشاہدہ کیا۔

بعد ازاں سید سہروردی نے کہا کہ اونٹاریو سے ایک مسلمان شہری اپنی اہلیہ، بھائی، بھابھی اور ان کے بچوں کے ہمراہ آتشزدگی کا شکار گھر میں رہائش پذیر تھا جب آگ لگی۔

سید سہروردی نے کہا کہ آگ جمعے کے روز صبح کے وقت لگی۔ گھر میں موجود اہلِ خانہ کا کزن مقامی مسجد میں مذہبی فرائض سرانجام دیا کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا کی مسلم برادری پر اس واقعے کے بعد مکمل سوگ کی کیفیت طاری ہے۔ایک بھائی زندہ بچ گیا جبکہ دوسرا جاں بحق ہوگیا۔

بد ترین آتشزدگی کا شکار گھر میں آگ لگنے کی تفصیلات بتاتے ہوئے سید سہروردی نے کہا کہ گھر کا مالک اپنے 2 بچوں کو نکالنے میں کامیاب ہوا، پھر واپس آیا اور اپنے بھائی کے بھی 2 بچوں کو نکال لیا۔

تاہم آگ نے گھر کے مالک کو مزید افراد کو بچانے کی اجازت نہیں دی۔ علی سہروردی نے کہا کہ پورا گھر جل کر راکھ کا ڈھیر بن چکا تھا، اس لیے دیگر افراد کو نہ بچایا جاسکا۔

قریبی ہمسائے کے ہاں ایک ویڈیو ریکارڈ ہوچکی ہے۔ سید سہروردی نے بتایا کہ ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ گھر تقریباً 3 منٹ میں جل کر خاکستر ہوگیا۔

آر سی ایم پی (رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس) کا کہنا ہے کہ افسوسناک حادثے پر ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ کسی نے جان بوجھ کر آگ نہیں لگائی۔

یہ بھی پڑھیں: نئی اسرائیلی حکومت کا مسجد اقصیٰ کا انتظام سعودی عرب کو دینے پر غور

Related Posts