کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جیّد عالم دین ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کے انتقال پر تعزیت کی لیے جامعتہُ الاسلامیہ بنوریہ ٹاؤن کا دورہ کیا ہے۔
گورنر سندھ نے مرحوم کے صاحبزادوں ڈاکٹر سعید عبدالرزاق اور مفتی یوسف عبدالرزاق کے علاوہ جامعہ میں موجود علماء اوراساتذہ سے ملاقات کی اور جامعہ کے مہتم اعلی کی رحلت پر تعزیت کی اور مرحوم کے درجات بلندی کی لئیے دعا بھی کی۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ مرحوم آخری سانس تک دین اسلام کی ترویج اور تبلیغ سے منسلک رہے۔ دین کے لئیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ بحیثیت صدر وفاق المدارس دینی درسگاہوں میں اصلاحات اور بین المسالک ہم آہنگی کے لئیے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں : میٹرک کے امتحانات سے 2 روز قبل ہزاروں طلبہ ڈیٹ شیٹ سے محروم