نیوز اینکر نے لائیو شو کے دوران تنخواہ کا مطالبہ کردیا،ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوز اینکر نے لائیو شو کے دوران تنخواہ کا مطالبہ کردیا،ویڈیو وائرل
اینکر نے خبریں پڑھنے کے دوران دعویٰ کیا کہ انہیں اوران کے متعدد ساتھیوں کو معاوضے کی ادائیگی نہیں کی گئی

ہرارے: زمبابوے سے تعلق رکھنے والے نیوز اینکر نے لائیو شو کے دوران تنخواہ کا مطالبہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بین الاقوامی کے مطابق کے بی این ٹی وی نیوز سے تعلق رکھنے والے اینکر نے خبریں پڑھے جانے کے دوران اپنی تنخواہ کے چیک کا مطالبہ کیا۔

اینکر نے خبریں پڑھنے کے دوران دعویٰ کیا کہ انہیں اوران کے متعدد ساتھیوں کو معاوضے کی ادائیگی نہیں کی گئی۔وائرل ہوئی ویڈیو میں اینکر کا کہنا تھا کہ خواتین و حضرات خبروں سے دور ہم انسان ہیں۔

اینکر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں معاوضہ ضرور ملنا چاہیے، بدقسمتی سے ہمیں یہاں ادائیگی نہیں کی گئی۔دوسری جانب چینل انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر جاری اینکر کے دعویٰ پر اپنا ردعمل ظاہر کردیا۔

چینل نے بیان جاری کرتے ہوئے اپنا موقف واضح کیا کہ اینکر نے لائیو شو میں تنخواہ کا مطالبہ نشے اور ایک رات میں شہرت کے حصول کے لیے کیا۔تاہم اینکر کی جانب چینل انتظامیہ کے موقف کی تردید کی گئی ہے۔

Related Posts