کراچی، کے ایم سی کا بڑے پیمانے پر انسداد تجاوزات آپریشن،23 ٹیموں کی کا رروائیاں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، کے ایم سی کا بڑے پیمانے پر انسداد تجاوزات آپریشن،23 ٹیموں کی کا رروائیاں
کراچی، کے ایم سی کا بڑے پیمانے پر انسداد تجاوزات آپریشن،23 ٹیموں کی کا رروائیاں

کراچی:شہر کے تمام اضلاع میں کے ایم سی کی جانب سے انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے۔ کارروائی میں کے ایم سی کی 23 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں آپریشن میں شامل کے ایم سی کی ٹیموں کی جانب سے گجر نالہ پر قائم تجاوزات کو 10 مقامات سے مسمار کیا گیا۔

ٹیموں کی جانب سے نالے کے دونوں اطراف آپریشن جاری ہے۔ کے ایم سی کی جانب سے اورنگی نالے کے 6 مقامات پر تجاوزات کا صفایا کیا گیاحکام کے مطابق کیماڑی، سینٹرل ڈسٹرکٹ سمیت دیگر اضلاع میں بھی 2،2 کے ایم سی کی ٹیمیں آپریشن میں مصروف ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اورنگی نالہ کراچی کے تین اضلاع سے گزرتا ہے ٹیموں کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں اللہ دین کے ساتھ قائم پویلین اینڈ پر بھی انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے، جہاں 2 ٹیمیں پارک لینڈ کو مسمار کرنے میں مصروف ہیں۔

ساؤتھ ڈسٹرکٹ میں داؤد پوتا روڈ صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب شہاب الدین مارکیٹ کے سامنے سے بھی تجاوزات کا صفایا کیا جارہا ہے۔ کے ایم سی اہلکاروں کی جانب سے ٹھیلے اور کیبنز کو ہٹا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ساؤتھ ڈسٹرکٹ میں زمزمہ پارک کے قریب شاہ رسول کالونی سے بھی تجاوزات ہٹا دیئے گئے ہیں۔کورنگی ڈسٹرکٹ میں 7 ہزار روڈ سے بھی تجاوزات کے خاتمے کے دوران پنکجر کی دکانوں، کیبنز اور دیگر ٹھیلوں کو ہٹا دیا گیا۔

کورنگی میں مٹکے والے پل کے قریب قائم غیر قانونی گودام اور دکانوں کو مسمار کردیا گیا،کے ایم سی حکام کی جانب سے ملیر ڈسٹرکٹ میں مسرت کالونی فٹ پاتھ پر قائم غیر قانونی تعمیرات کو ختم کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا تجاوزات آپریشن کے متاثرین کو متبادل پلاٹ دینے کا فیصلہ

شہر بھر میں جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن پر کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی نے کہاکہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر کراچی کے ساتوں اضلاع میں ایک ساتھ آپریشن جاری ہے۔

Related Posts