قانون کا غلط استعمال سب سے زیادہ چیئرمین نیب کر رہے ہیں، سعید غنی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے لوگ اپنے مسائل کو 100 گنا بڑھا کر بیان کرتے ہیں، سعید غنی
کراچی کے لوگ اپنے مسائل کو 100 گنا بڑھا کر بیان کرتے ہیں، سعید غنی

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سعید غنی کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ پر زمین پر قبضوں کے الزامات درست ہیں، چیئرمین نیب کہہ دیں پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار نہیں کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے مطالبے پر مروڑ چیئرمین نیب کو اُٹھ رہے ہیں، آپ غلط آدمی سے پنگا لے رہے ہیں، منتظر ہوں نیب مجھے بلائے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ میں کہہ رہا ہوں حلیم عادل کو گرفتار کریں، پوری نیب اچھل پڑی، توقع نہیں تھی حلیم عادل کی گرفتاری کے مطالبے پر نیب تکلیف میں آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حلیم عادل شیخ نے غلط طریقے سے لوگوں کو زمینیں بیچیں۔ سعید غنی نے کہا کہنیب اس ملک کے معزز لوگوں کیساتھ زیادتی کر رہی ہے، نیب کی وجہ سے بے شمار لوگوں نے خود کشیاں کیں۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ چیلنج کرتا ہوں مجھے نوٹس بھیجیں، ان کے کرتوت بتاؤں گا، چیئرمین نیب حکومتی ایما پر کام کرتے ہیں، چیئرمین نیب حکومت کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہے ہیں، قانون کا غلط استعمال سب سے زیادہ چیئرمین نیب کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: زلفی بخاری کا بلاول بھٹو کے خلاف 100 ملین پاؤنڈ کا ہتک عزت کا دعویٰ

سعید غنی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے جو گاڑیاں تحویل میں لیں وہ کن کے استعمال میں ہیں؟ نیب کے افسران قبضے میں لی گئی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں، حکومت کی طرح نیب نالائق اور نااہل ہے۔

پی پی رہنماء نے کہا کہ نیب نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے، نیب کی پریس ریلیز سے تاثر ملا کہ میں توہین نیب کا مرتکب ہوا ہوں، 31 اے سب سے پہلے چیئرمین نیب پر لگنا چاہیئے۔

Related Posts