واشنگٹن: عالمی بینک نے ترقی پذیر ممالک کی مالی اعانت اور کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 20 بلین ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس کاکہنا ہے کہ عالمی بینک نے پہلے ہی 51 ترقی پذیر ممالک کو ویکسین کی خریداری کیلئے 4 ارب ڈالر سے زیادہ رقم فراہم کی ہے اور جلد ہی 25 مزید ممالک کے لئے اربوں کا اضافہ کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ افریقی ممالک سے کل 41 درخواستیں موصول ہوئی ہیں ، جہاں آدھی سے بھی کم آبادی کو ویکسین لگائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:غیر ملکی ایئر لائنز کی پروازیں منسوخ، پاکستانیوں کو وطن واپسی میں مشکلات