پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمائے کی مالیت میں 15ارب سے زائد کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمائے کی مالیت میں 15ارب سے زائد کا اضافہ

کراچی:اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کوآئندہ تین سال میں خام تیل ایل این جی کی خریداری کے لیے ساڑھے چار ارب ڈالر کے موخر ادائیگیوں کے قرضے کی منظوری کی اطلاعات کے سبب منگل کو اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے اثرات زائل ہوگئے اورکاروبار میں تیزی رونما ہوئی جس کے سبب انڈیکس کی 47100 پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی۔

تیزی کے سبب 61.08فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ سرمائے کی مالیت میں 15ارب 71کروڑ 92لاکھ 99ہزار 271روپے کا اضافہ ہوگیا۔

کاروبار کے ابتدائی دورانیئے میں مارکیٹ اتارچڑھاو کا شکار رہی جس سے ایک موقع پر 16پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی تاہم بعد دوپہر مارکیٹ میں شعبہ جاتی بنیادوں پر خریداری سرگرمیوں کے باعث تیزی غالب ہوئی۔

جس سے ایک موقع پر 506پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن اختتامی لمحات میں فوری منافع کے حصول پر رحجان بڑھنے سے تیزی کی مزکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی جسکے نتیجے کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس 135.42پوائنٹس کے اضافے سے 47137.77 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کے ایس ای30 انڈیکس 37.04 پوائنٹس کے اضافے سے18910.11پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ اسکے برعکس کے ایم آئی 30 انڈیکس 192.93 پوائنٹس کی کمی سے 76287.22 اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 40.16 پوائنٹس کی کمی سے 22983.51پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری حجم پیر کی نسبت 11.17فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 58کروڑ 7لاکھ66 ہزار245 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 406 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 248کے بھاو میں اضافہ 131کے داموں میں کمی اور 27کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related Posts