عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر قرض جاری کرنے کی منظوری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر قرض جاری کرنے کی منظوری دے دی
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر قرض جاری کرنے کی منظوری دے دی

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 80 کروڑ قرض جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 1 کھرب 26 ارب 52 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کو سوا کھرب روپے سے زائد قرض جاری کرنے کی منظوری کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرض کے ذریعے 2 سال میں 2 پروگرامز کا آغاز مقصود ہے۔

مذکورہ پروگرامز میں سے ایک کے ذریعے سستی اور کلین توانائی پیدا کی جائے گی جس کیلئے 40 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے جو پاکستان کے شہریوں کو سستی اور شفاف توانائی مہیا کرنے کا ذریعہ ثابت ہوگا۔

عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق پروگرام کے ذریعے پاکستان میں بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی، ٹیرف پر سبسڈی دی جائے گی اور ترسیل پروگرام کی بہتری پر بھی کام کیا جائے گا تاکہ عوام کو سستی بجلی میسر آئے۔

اعلامیے کے مطابق دوسرے پروگرام میں 40 کروڑ ڈالر کی رقم انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کیلئے مختص کی گئ ہے۔ صحت و تعلیم کے شعبہ جات میں تعمیر وترقی اور غریب طبقے کی آمدنی بہتر کرنے پر بھی کام ہوگا۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات شوکت ترین نے کہا کہ بین الاقوامی ترقیاتی شراکت دار کی حیثیت سے پاکستان میں مالی استحکام کے حصول کیلئے عالمی بینک کا کردار اہم ہے۔

 ورلڈ بینک گروپ (ڈبلیو بی جی) کے کنٹری ڈائریکٹر نجی بنہاسن سے 2 ماہ قبل فنانس ڈویژن میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ عالمی بینک کا تعاون بہتر خدمات کی فراہمی اور گڈ گورننس کے حصول کیلئے اہمیت رکھتا ہے۔ 

مزید پڑھیں:  مالی استحکام کے حصول کیلئے عالمی بینک کا تعاون اہم ہے۔شوکت ترین

Related Posts