پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 56ہزار افراد متاثر، 22 ہزار 254جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 56ہزار افراد متاثر، 22 ہزار 254جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 56ہزار افراد متاثر، 22 ہزار 254جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 56 ہزار 392 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 254 شہری انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 735 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 23 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار133 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 45 لاکھ 2ہزار23 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 1 اعشاریہ 78 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 784 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 1 ہزار 985ہو گئی۔ ملک بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار153 ہے۔

صوبہ پنجاب میں کورونا سے 3 لاکھ 46 ہزار36افراد متاثر ہوئے، سندھ میں 3 لاکھ 36ہزار507، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 37 ہزار831، بلوچستان میں 27 ہزار83 جبکہ اسلام آباد میں 82 ہزار 619کیسز رپورٹ ہوئے۔

گلگت بلتستان میں 6 ہزار 60افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 256کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 740افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے جبکہ سندھ میں5 ہزار 427اموات رپورٹ ہوئیں۔ 

خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث 4 ہزار 311افراد انتقال کر گئے، بلوچستان میں 307، اسلام آباد میں 776، گلگت بلتستان میں 111 جبکہ آزاد کشمیر میں 582افراد کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل این سی او سی نے کورونا سے بچاؤ کیلئے ملک میں نئی پابندیوں کا اعلان کردیا، شادیوں  میں شرکت بھی کورونا ویکسین سے مشروط کردی گئی۔

این سی او سی کی جانب سے نئی پابندیوں کا اطلاق یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوگا،نئی پابندیوں سے متعلق صورتحال کا جائزہ اجلاس 27 جولائی کو ہوگا۔

گزشتہ روز کیے گئے این سی او سی کے فیصلے کے مطابق ان ڈور شادی کی تقریب میں ویکسی نیشن کروانے والے 200 افراد شرکت کر سکیں گے، کاروباری مراکز کے اوقات کار رات 10 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: نئی پابندیاں عائد، شادیوں میں شرکت بھی کورونا ویکسین سے مشروط

Related Posts