ٹریفک پولیس آفس میں لائسنس بنوانے کیلئے آنے والے شہریوں کیلئے سہولیات کا فقدان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹریفک پولیس آفس میں لائسنس بنوانے کیلئے آنے والے شہریوں کیلئے سہولیات کا فقدان
ٹریفک پولیس آفس میں لائسنس بنوانے کیلئے آنے والے شہریوں کیلئے سہولیات کا فقدان

اسلام آباد:ٹریفک پولیس آفس میں لائسنس بنوانے کیلئے آنے والے شہریوں کے لیے سہولیات کا فقدان ہے جبکہ سائلین کے لئے شدید گرمی میں نہ چھاؤں اور نہ ہی بیٹھنے کا خاطر خواہ انتظام کیا گیاہے۔

واضح رہے کہ کرسیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور ناقابل استعمال ہو چکی ہیں، لائسنس بنوانے اور دیگر امور کیلئے ٹریفک دفتر آنے والے شہری دھوپ میں کھڑے ہوکر کرب کی حالت میں اپنے کام کرانے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

اہلکاروں نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم صبح سویرے ڈیوٹی پر آتے ہیں اور شدید گرمی میں دھوپ میں کھڑے ہوکر اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں، ہمیں پینے کے لئے پانی مہیا نہیں کیا جاتا اور نہ ہی ہمارے لئے چھاؤں کا بندوبست کیاگیاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم لائسنس اور دیگر امور کیلئے آنے والے لوگوں سے مانگ کر پانی پیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے سڑکوں پر دوران ڈیوٹی چھتریوں کا بندوبست بھی نہیں کیا گیا۔

اہلکاروں کا مزید کہنا تھا کہ آٹھ گھنٹے ڈیوٹی دینے کے بعد بھی ہم سے روٹ کی علیحدہ ڈیوٹی لی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے تعینات ہونے والے افسر کا اتنا خوف ہے کہ ہم ذہنی مریض بن چکے ہیں۔

آج بروز پیر ہمارا ساتھی جیلانی ایکسپریس ہائی وے پر شدید گرمی میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا کہ ڈر خوف اور گرمی کی وجہ سے اسے ہارٹ اٹیک ہوا ہے،انہوں نے کہاکہ ہم کسی سے گلہ شکوہ بھی نہیں کر سکتے اگر گلہ شکوہ کرتے ہیں تو ہماری نوکری ختم ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ اپیل کرتے ہیں کہ خدارا ہماری حالت زار پر رحم کیا جائے اور ہمیں سہولیات فراہم کی جائیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس آفس ایف ایٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایس ایس پی نے کہا ہے ہم وارڈنز کے لیے پانی اور چھتریوں کا بندوبست جلد کریں گے۔واضح رہے کہ اس حوالے سے خبر شائع نہ کرنے کی بھی التجا کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: جعلی پیر نے گلاس فیکٹری کے رہائشی کو رقم ہتھیانے کے بعد قتل کردیا

Related Posts