کراچی میں 94 گززمین پربنی 5 رہائشی عمارت جھک گئی،گرنے کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Residential building in Karachi is feared to collapse

کراچی :شہر قائد میں ایک اور رہائشی عمارت میں دراڑیں پڑگئیں، کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں 5منزلہ رہائشی عمارت ایک طرف جھک گئی،عمارت کو رہائشیوں سے خالی کروا کر سیل کر دیا گیاہے۔

کراچی کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں5منزلہ رہائشی عمارت ایک طرف جھک گئی، ایس بی سی اے حکام نے ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد عمارت کو خطرناک قرار دے کر سیل کردیا۔اس حوالے سے ایس بی سی اے حکام نے بتایاکہ دن کے وقت متاثرہ عمارت کا مکمل انسپکشن کیا جائے گا، معائنے کے بعد فیصلہ ہوگا کہ عمارت رہائش کے قابل ہے یا نہیں۔

مزید پڑھیں: لیاقت آباد میں 6 منزلہ عمارت ٹیڑھی ہو کر گرنے کو تیار، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

ایس بی سی اے کے مطابق 94 گز رقبے پر تعمیر کی گئی عمارت میں 10 فلیٹ ہیں۔ متاثرہ عمارت میں مقیم تمام مکینوں کو دوسری جگہ منتقلی کی ہدایت دے دی گئی ہے۔پولیس حکام نے بتایاکہ مکینوں کو 5منزلہ متاثرہ عمارت سے باہر نکال دیاگیا۔

متاثرہ عمارت میں 10 فلیٹ ہیں، متعدد مکین اپنے رشتہ داروں کے گھروں میں منتقل ہوگئے۔ رہائشیوں کا قیمتی سامان عمارت میں تاحال موجود ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق عمارت دو سال قبل 94 گز کے پلاٹ پر بنائی تھی۔

Related Posts