بلوچستان، ہوشاب میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایف سی کا جوان کفایت اللہ شہید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان، ہوشاب میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایف سی کا جوان کفایت اللہ شہید
بلوچستان، ہوشاب میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایف سی کا جوان کفایت اللہ شہید

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے بارودی سرنگ بچھا دی، دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کا جوان کفایت اللہ فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے ہوشاب کے قریب شپک کے مقام پر بارودی سرنگ بچھا کر ایف سی کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا۔ واٹر باؤزر ٹکرانے کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایف سی کے جوان نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سپاہی کفایت اللہ کا تعلق سبی سے ہے، دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی کے پیچھے دشمن ایجنسیاں ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملک دشمن عناصر بلوچستان میں امن و امان اور خوشحالی و سلامتی کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اپنی جانوں کی قربانی دے کر بھی ان کے عزائم کو ناکام بناتی رہیں گی جبکہ صوبے میں دہشت گردی کا یہ واقعہ نیا نہیں ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل بلوچستان کے علاقے سبی میں فرنٹیئرکور (ایف سی) کی پٹرولنگ پارٹی پر حملہ ہوا۔ دہشت گردوں کے حملے میں 5 جوان شہید جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کا بھاری جانی ومالی نقصان ہوا۔

آج سے 3 روز قبل دئیے گئے آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق سبی میں فرنٹیئرکور کی پٹرولنگ پارٹی پر حملے میں ایف سی کے 5 جوان شہیدہوگئے جن میں حوالدار ظفر علی خان، لانس نائیک ہدایت اللہ ،لانس نائیک ناصر عباس، بشیر احمد اورسپاہی نوراللہ شامل تھے۔

مزید پڑھیں: سبی میں ایف سی کی گاڑی پر حملہ، 5جوان شہید

Related Posts