کراچی، لیاری میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشتگرد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، لیاری میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشتگرد گرفتار
کراچی، لیاری میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشتگرد گرفتار

کراچی کے علاقے لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی نے کالعدم لشکرِ جھنگوی کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے جس کے قبضے سے دستی بم برامد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی لیاری میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد عبید الرحمان عرف عبید کیپری گرفتار ہوگیا ہے جس کے قبضے سے دستی بم برآمد کیا گیا جو دہشت گردی میں استعمال ہونے سے قبل ضبط کر لیا گیا۔

اس حوالے سے ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم عبید خطرناک دہشت گرد عاصم کیپری کا بھائی ہے۔ ملزم نے ایم کیو ایم کے سابق رکنِ صوبائی اسمبلی ساجد قریشی سمیت 6افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف کیا ہے، جس پر ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم فرقہ ورانہ دہشت گردی کی وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے جو جیل میں قید اور رہا ہونے والے دہشت گردوں کے رابطے میں تھا۔ ملزم عبید کو اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سی ٹی ڈی آفیسر راجہ عمر خطاب پر دہشت گردوں کے حملے کا الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔

آئی جی سندھ آفس نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو4 روز قبل خط لکھا جس میں سی ٹی ڈی آفیسر راجہ عمر خطاب پر دہشت گردوں کے حملے سے آگاہ کیا گیا۔

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی نے محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ افغانستان میں دہشت گرد شاکر اللہ راجہ عمر خطاب کی جان لینا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی افسر راجہ عمر خطاب پر دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ، الرٹ 

Related Posts