کراچی :ڈائریکٹر جنرل این سی او سی میجر جنرل آصف محمود گورایا نے آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے وفد کو یکم جولائی سے ڈائننگ کھولنے کا عندیہ دیتے ہوئے اقدامات کی یقین دہانی کروادی ہے۔
آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسد حنیف، جنرل سیکریٹری ،فیضان راوت،وائس چیئرمین محمد سعید قریشی حنیفیہ، جوائنٹ سیکریٹری عبدالصمد اور وسیم بلوانی نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف محمود گورایا سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔
اس موقع پر آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے بتایا کہ گزشتہ 15 ماہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریسٹورنٹ کی بندش سے مالکان شدید مالی بحران سے دوچار ہیں جبکہ لاکھوں کی تعداد میں مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ریسٹورنٹ کو ڈائٹنگ کھولنے کی اجازت دی جائے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 53 ہزار افراد متاثر، 22 ہزار 188 جاں بحق