اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوارہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوارہوگیا
اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوارہوگیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی جس کے نتیجے میں موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش جاری ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمۂ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد میں بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، گرمی کا زور ٹوٹنے پر عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی۔

اسلام آباد اور لاہور کے علاوہ بھی ملک کے مختلف شہروں میں خوب بارش ہوئی۔ سیالکوٹ، نارووال، چنیوٹ اور مریدکے میں بھی بادل برس پڑے۔

ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہاٹ اور صوابی میں بھی بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر حصوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کے باعث موسم سہانا ہوگیا ہے جبکہ محکمۂ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔ 

محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا، بالائی اوروسطی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ کہیں کہیں بارش ہوگی۔

پیشگوئی کے مطابق ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم ہوگا۔ گزشتہ روز خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس ، محمود آباد ، سپر ہائی وے ، گڈاپ، گلشن حدید ، ملیر ، ائیرپورٹ ، سیٹلائٹ ٹاؤن ، بن قاسم اور شاہ لطیف ٹاؤن میں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا رواں ماہ 18 جون کے روز بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بحیرۂ عرب سے مون سون کا سسٹم سندھ میں داخل ہو چکا ہے جو شہر قائد سمیت اندرون سندھ بارش کا سبب بنے گا۔

مزید پڑھیں: شدید حبس کے بعد کراچی کے مختلف حصوں میں بارش، موسم خوشگوار

Related Posts