وفاقی حکومت نے بیرون ممالک جانے والے افراد کو فائزر ویکسین لگانے کی اجازت دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت نے 26جولائی سے قبل بیرون ممالک جانے والوں کو فائزر ویکسین لگانے کی اجازت دے دی
وفاقی حکومت نے 26جولائی سے قبل بیرون ممالک جانے والوں کو فائزر ویکسین لگانے کی اجازت دے دی

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ملازمت دیگر مصروفیات کے بنا پر بیرون ممالک جانے افراد کو فائزر ویکسین لگانے کی اجازت دے دی ہے۔ 26جولائی سے قبل بیرون ممالک جانے والوں کو فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت قومی صحت نے فائزر ویکسین کی عبوری گائیڈ لائنز جاری کر دیں ہیں جس کے تحت 26 جولائی سے قبل بیرون ممالک جانے والے افراد کو کورونا سے بچاؤ کی فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔

وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ چینی ویکسین تسلیم نہ کرنے والے ممالک جانے والوں، ورک،اسٹڈی ویزہ رکھنے والے افراد اور سعودی عرب ورک ویزہ پر جانے والے کو فائزز ویکسین لگائی جائےگی

گائیڈ لائنز کے مطابق فائزرویکسین کوالٹراکولڈچین فریزرزمیں محفوظ رکھاجائے، ویکسین کی اسٹوریج مقررہ درجہ حرارت پریقینی بنائی جائے اور اسٹوریج یونٹ کایومیہ ٹمپریچرریکارڈ کیاجائے۔

گائیڈلائنزفائزرویکسین اسٹوریج، حوالگی،استعمال میں معاون ہوں گی ،گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ فائزرویکسین کی تھرمل شپنگ کنٹینرزسےترسیل کی جائے، تھرمل شپنگ کنٹینرزمیں مطلوبہ ٹمپریچربرقرار رکھاجائے۔

وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ فائزرویکسین کو کنٹینرز سے نکالتے وقت گائیڈ لائنز کا خیال رکھا جائے اور ویکسین کی وائل استعمال سے قبل نہ کھولی جائے جبکہ فائزر ویکسین ک ساتھ خصوصی سپلائی کٹ فراہم کی جائے۔

گائیڈ لائنز میں کہاگیا ہے کہ فائزرویکسین 18سال، زائدعمرافرادکولگائی جا سکتی ہے، پاکستان میں فائزرکوروناویکسین کی محدود مقدار دستیاب ہے، فائزرویکسین کورونا کے ہائی رسک بیمارافراد کو لگائی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں : مفتی عزیرالرحمان کا معاملہ دبانے کے لیے میری جعلی ویڈیو وائرل کی گئی، مفتی عبدالقوی

Related Posts