سندھ میں جمہوریت نہیں زرداری خاندان کی آمریت نافذ ہے، فوادچوہدری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fawad Chaudhry is criticizing PPP and PML-N

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے اپوزیشن لیڈر کو بجٹ پر تقریر سے روکنے پر ایک بار پھر سندھ حکومت پر تنقید کی تیر چلادیئے، سندھ میں جمہوریت کے بجائے زرداری خاندان کی آمریت قرار دیدیا۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا ورد پیپلز پارٹی سے 24گھنٹے سن لیں لیکن جمہوری اصولوں کی کم از کم پاسداری بھی اگر کسی صوبے میں نہیں تو وہ سندھ ہےجہاں زرداری خاندان کی آمریت نافذ ہے،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پر قبضے کے بعد اب اپوزیشن لیڈر کو بجٹ پر تقریر کرنے سے بھی روک دیا گیا یہ زرداری جمہوریت کانیا رنگ ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دورہ کراچی میں سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا تھاکہ وہ سندھ میں آرٹیکل 140 اے نافذ کرائے۔

مزید پڑھیں: ہمارے نظام کا مسئلہ پاکستان کے دو خاندان ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کراچی پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ صحافیوں کے مسائل کو حل کر رہے ہیں اور صحافیوں کو سہولیتں دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر پارلیمنٹ سے ہٹ کر کوئی بھی فورم مناسب نہیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان کرکٹ میں بھی غیر جانبدار امپائر لے کر آئے تھے۔ وزیر اعظم انتخابات میں شفافیت لانے کے لیے اصلاحات چاہتے ہیں اور حزب اختلاف انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمنٹ میں آکر تجاویز دے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک طرف ووٹ کو عزت دو کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف ووٹرز کو ٹھوکر مارتے ہیں۔

Related Posts