محکمہ ڈاک کی ممکنہ نجکاری کی تیاریاں، ملازمین کی جانب سے احتجاج کی دھمکی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ ڈاک کی ممکنہ نجکاری کی تیاریاں، ملازمین کی جانب سے احتجاج کی دھمکی
محکمہ ڈاک کی ممکنہ نجکاری کی تیاریاں، ملازمین کی جانب سے احتجاج کی دھمکی

اسلام آباد: پاکستان پوسٹ کی ممکنہ  نجکاری کی تیاریاں۔ آغاز کے پی کے صوبے سے کیا جائے گا جہاں پر پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔ صوبے میں پوسٹ ماسٹر جنرل(پی ایم جی )کا عہدہ خالی اس لئے رکھا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبے میں پی ایم جی عہدہ خالی ہونے کے باعث ملازمین کو پورے صوبے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وفاقی وزارت میں ایک سابق ڈائریکٹر جنرل کو ریٹارئرمنٹ کے بعد ایک اہم عہدے ایڈمنسٹریٹر پر دوبارہ تعینات کیا گیا ہے اور کے پی کے میں ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل کو پوسٹ ماسٹر جنرل عہدے کا اضافی چارج بھی ایک مقصد کے تحت دیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق صوبے میں ملازمین قائم مقام پوسٹ ماسٹر جنرل کے روئے، ناروا کے خلاف یونین کی سطح پر باقاعدہ احتجاج شروع کرنے کے اطلاعات ہیں۔

وفاقی حکومت اور وفاقی وزیر مراد سعید جن کا تعلق بھی کے پی کے سے ہے، ان سے مطالبہ کیا جارہاہے کہ صوبے میں پوسٹ ماسٹر جنرل کے خالی عہدے پر ایک ذمہ دار اور ایماندار افسر کو فوری تعینات کیا جائے اور اگر پی ایم جی کو فوری تعینات نہ کیاگیا تو پھر بھرپوراحتجاج کیاجائے اور احتجاج اسلام آباد تک پہنچ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان دہشتگردی کی تمام اشکال کی مذمت کرتا ہے، ڈاکٹر معید یوسف

Related Posts