ڈاکٹر فیصل سلطان نے صحت سہولت موبائل ایپ کا اجرا کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے صحت سہولت موبائل ایپ کا اجرا کر دیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسٹیٹ لائف بلڈنگ میں صحت سہولت موبائل ایپ لانچنگ کی تقریب منعقد ہوئی۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایپ کی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے صحت سہولت موبائل ایپ کا اجرا کر دیا، اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

یونیورسل ہیلتھ کوریج یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ حکومت کا انقلابی پروگرام ہے۔

ڈاکٹر سلطان کا کہنا تھا کہ صحت سہولت پروگرام کا دائرہ کار ملک بھر تک پھیلا دیا ہے، 90 اضلاع میں صحت سہولت پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام ملازمین کی ویکسی نیشن کا آغاز کردیا

Related Posts