کراچی: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سیمہ ضیاء نے کہا ہے کہ ملکی کی معیشت بہتر ہوگئی ہے مگر سندھ نالائق وزیروں پر چل رہا ہے۔ ہم ہر بجٹ میں سندھ کے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں ، اربوں کو بجٹ استعمال کرنے کے باوجود وزیر کہتے ہیں ہماری حکومت آئے گی توکام کریں گے۔
سندھ اسمبلی میں بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سیمہ ضیاء کا نے کہا کہ وفاقی حکومت کو معیشت کے حوالے بہترین اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ اس سال کراچی کیلئے 3 اسکیم دی گئیں۔ نیپا کا اسپتال 29فیصد مکمل ہو چکا ہے جس کے لیے وفاق نے بیڈز فراہم کیے ہیں۔
وفاقی حکومت کو معیشت کے حوالے بہترین اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ملک کی معیشت بہتر ہوگئی مگر سندھ نالائق وزیروں پر چل رہا ہے
ہم ہر بجٹ تقریر پر سندھ کے مسائل اجاگر کرتے ہیں ۔شعبہ صحت میں آدھی سے زیادہ اسکیم مکمل نہیں ہوئی۔ 2011 سے 2012 سے یہ اسکیموں کا چل رہی ہیں pic.twitter.com/mrtgA9klun— Dr. Seema Zia (@DrSeemaSZia) June 22, 2021
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شعبہ صحت کے حوالے سے 2011 اور 2011 شروع ہونے والی آدھی سے زیادہ اسکیمیں ابھی نامکمل ہیں۔ کراچی کو قولو کا بیل بنادیا ہے۔ اہسپتالوں میں ڈاکٹرز ، ادوایات اور عملہ نہیں ہے۔ کراچی میں کوئی کینسر اسپتال نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو 3 این آئی سی وی ڈی کی ضرورت ہے، صوبے میں کووڈ کے علاؤہ کوئی دوسری بیماری نہیں ہے۔ سندھ کے عوام کیلئے کوئی ہیلتھ کارڈ نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے عوام خوش قسمت ہیں، پنجاب میں 1122 جیسی ریسکیو سروس ہیں، مگر سندھ میں ریسکیو کی کوئی ٹیم نہیں ہے ۔ میرا 3 سال سے ریسکیو سروس کا بل پاس نہیں کیا گیا۔
ڈاکٹر سیمہ ضیاء کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کوئی اچھا کام کرے صوبے کیلئے ۔ سندھ کے عوام مریضوں کو گدھا گاڑیوں پر لے جانے پر مجبور ہیں۔ صوبے میں عطائی ڈاکٹر کی بھرمار ہے کیونکہ سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن غیرفعال ہے۔ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کتوں کے کاٹنے کی ویکسین سے متعلق کوئی سینٹر نہیں بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ سندھ نے نادرا کے دفتر میں سیکسیشن سرٹیفکیٹ کا افتتاح کردیا