کراچی: کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں شدید مندی کی صورتحال دیکھنے کو ملی، جس کے نتیجے میں بٹ کوائن 30ہزار ڈالر سے بھی نیچے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق آج کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں شدید مندی چھائی رہی، جس کے بعد بٹ کوائن 30ہزار ڈالر سے بھی نیچے آگیا، جس کے باعث کرپٹو کرنسی مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب ملک بھر میں مہنگا ہونے والا امریکی ڈالر چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، اسٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد مندی دیکھی گئی جبکہ سونا مزید مہنگا ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران بھی امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر 68 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 158روپے 19پیسے ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا 24جون سے ملک بھر میں تیل کی ترسیل بند کرنے کا اعلان